بلاول بھٹو زرداری کی ٹویٹر پر وزیر اعظم نوازشریف پر سخت تنقید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 14 مئی 2016 12:28

بلاول بھٹو زرداری کی ٹویٹر پر وزیر اعظم نوازشریف پر سخت تنقید

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 مئی 2016ء) : مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر سیاسی شخصیات میں بھی خاصی مقبول ہے جسے سیاستدان مختلف موضوعات پر اظہار خیال کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی ٹویٹر پر آج اپنے پیغام میں وزیر اعظم نواز شریف کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ اپنے ٹویٹ مییں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف اسمبلی سیشنز سے زیادہ غیر ملکی دوروں پر ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف ترک صدر کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے آج ترکی روانہ ہوئے ہیں۔ جبکہ گذشتہ روز وزیر اعظم کو قومی اسمبلی کی کارروائی میں شریک ہو کر پالیسی بیان دینا تھا جسے آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دیا گیا۔