ٹیشن زدہ ماحول میں اصلاحی وبامقصد مزاحیہ ڈرامے وقت کی ضرورت بن چکے ہیں، رؤف لالہ

ہفتہ 14 مئی 2016 12:19

ٹیشن زدہ ماحول میں اصلاحی وبامقصد مزاحیہ ڈرامے وقت کی ضرورت بن چکے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مئی۔2016ء) اداکار روٴف لالہ نے کہا ہے کہ ٹیشن زدہ ماحول میں اصلاحی وبامقصد مزاحیہ ڈرامے وقت کی ضرورت بن چکے ہیں، فنکاروں کو مل کر تھیٹر کی بحالی کیلئے کوششیں کرنا ہونگی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں کامیڈین اداکار رؤف لالہ نے کہا ہے فنکار پاکستان اور بھارت کے درمیان ثقافتی تعلقات کی بحالی میں پل کا کا م سر انجام دے رہے ہیں۔

بھارتی چینل پر کام کرکے احساس ہوا کہ ٹیلنٹ کبھی شکست نہیں کھا سکتا، ٹیشن زدہ ماحول میں اصلاحی وبامقصد مزاحیہ ڈرامے وقت کی ضرورت بن چکے ہیں، فنکاروں کو ملکر تھیٹر کی بحالی کیلئے کوششیں کرنا ہونگی۔ عید کے ڈرامے کیلئے ممبئی میں مصروفیات چھوڑ کر آؤنگا ۔ لوگوں کو معیاری تھیٹر کے ذر یعے اچھی تفریح فراہم کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے۔