ننکانہ صاحب میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ، شہر کے حالات مزید کشیدہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 14 مئی 2016 12:13

ننکانہ صاحب میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ، شہر کے حالات مزید کشیدہ

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 مئی 2016ء): ننکانہ صاحب میں تجاوزات اورقبضہ گروپ کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے جس پر مشتعل مظاہرین نے محکمہ اوقاف کے دفتر کو آگ لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق مشتعل مظاہرین کے احتجاج کے باعث شہر کے حالات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔ مشتعل مظاہرین کے خوف سے لوگوں نے اپنی دکانیں بھی بند کر دی ہیں جبکہ دوسری جانب مشتعل افراد نے ٹائر جلاکر شہر کی مختلف سڑکوں کو بلاک کررکھا ہے۔

(جاری ہے)

مظاہرین کے احتجاج اور اشتعال انگیزی کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں ، ریسکیو حکام اور فائر بریگیڈ کو محکمہ اوقاف کے دفتر میں لگی آگ بجھانے سے بھی روک دیا گیا ہے۔ کچھ دیر قبل چئیر مین متروکہ املاک صدیق الفاروق کی گاڑی پر بھی مظاہرین نے پتھراؤ کے ساتھ ساتھ فائرنگ کی جس کے نتیجے میں صدیق الفاروق کے دو محافظ زخمی ہو گئے۔ صدیق الفاروق نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں اپنی ہی پارٹی کے ایم پی اے ذوالقرنین ڈوگر پر قبضہ گروپ کے مبینہ سرپرستی کا الزام عائد کیا ہے۔ شہر بھر میں حالات پر قابو پانے کے لیے پولیس کی مزید نفری بھی طلب کر لی گئی ہے۔