بین ا یفلک کی نئی ایکشن تھرلر فلم’دی اکاؤنٹنٹ‘کا پہلا ٹریلرریلیز کردیا گیا

ہفتہ 14 مئی 2016 12:12

بین ا یفلک کی نئی ایکشن تھرلر فلم’دی اکاؤنٹنٹ‘کا پہلا ٹریلرریلیز ..

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مئی۔2016ء) ہالی ووڈ کے نامور اداکار بین ایفلک کی نئی ایکشن تھرلر فلم’دی اکاونٹنٹ‘کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے،تھرلر ڈرامہ فلم رواں سال 14اکتوبر کو وارنر بروس پکچرز کے تحت نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

(جاری ہے)

ہدایتکارگیون او کونر کی سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے اکاؤنٹنٹ کے گرد گھوم رہی ہے، جو جرائم پیشہ افراد کے اکاؤنٹس کی دیکھ بھال کرتا ہے اور ایک دن خود بھی بڑی مشکل میں پھنس جاتا ہے۔

مارک ولیئمز اورہاول ٹیلر کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں معروف ہالی ووڈ اداکار بین ایفلک مرکزی کردار میں جلوہ گر ہو رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں اینا کینڈرک ، جے کے سائمنز، جان برنتھل،جیفری ٹیمبراورجان لیتھگواہم کرداروں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔