پیرس ہلٹن اپنی زندگی پر بننے والی ڈاکیومنٹری میں مرکزی کردار کریں گی

ہفتہ 14 مئی 2016 12:12

پیرس ہلٹن اپنی زندگی پر بننے والی ڈاکیومنٹری میں مرکزی کردار کریں گی

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مئی۔2016ء) ہلٹن ہوٹل کی مالکہ پیرس ہلٹن اپنی زندگی پر بننے والی ڈاکیومنٹری میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔فلم کی عکسبندی کا آغاز ازیبا میں رواں سال موسم گرما میں کیا جائیگا جس میں 35 سالہ سماجی شخصیت کا انٹرویو بھی اس میں شامل کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ڈاکو منٹری میں پیرس ہلٹن کی شہرت، ان کی شخصیت پر اس شہرت نے کیا اثرات مرتب کئے پر روشنی ڈالی جائیگی ،نوجوان خواتین پر ان کی شخصیت کے کیا اثرات مرتب ہوئے کاجائزہ لیا جائیگا۔

پیرس ہلٹن، جیمی فریڈ اور 9.14 پکچرز اس بلا عنوان فلم کے پروڈیوسر جبکہ ڈون آرگوٹ اور شینا جوسے اس کے مشترکہ ڈائریکٹر ہیں۔ڈاکیو منٹری کے ڈائریکٹرز آرگوٹ اور شینا کا کہنا ہے کہ ایسی ماڈرن شخصیت کیساتھ کام کرنے کیلئے ہم بہت پرجوش ہیں تا کہ ہم ان کے عوام، پریس اور سیاست کے حوالے سے پیچیدہ تعلقات کے بارے میں جان سکیں۔