کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن میں فائرنگ سے شہری جاں بحق

ہفتہ 14 مئی 2016 11:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مئی۔2016ء)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ اپنے آپ کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنے والے ملزم کو بھی محافظ سمیت دھر لیا گیا ، ایف آئی اے نے انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا ، مختلف علاقوں میں سات ملزم بھی قانون کی گرفت میں آگئے۔اورنگی ٹاون چار نمبر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے واجد نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے ، مزید تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفننگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے ریڈ بک میں شامل انسانی اسمگلر فیصل محبوب کو گرفتار کر لیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔ادھر گلشن اقبال کے علاقے بلاک 4 میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنے والے ملزم میر کو محافظ سمیت حراست میں لے لیا ، ملزم کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے عزیز بھٹی سے ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزم شاکر عرف چھوٹا ڈکیت کو گرفتار کر کے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔ماڈل کالونی پولیس نے جوئے کے اڈے سے 6 ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کی