Live Updates

چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور پاک چین کا پاکستان کیلئے ایک عظیم تحفہ ہے جسے پاکستانی قوم کبھی فراموش نہیں کرسکتی‘سی پیک کے تحت منصوبوں پر تیزرفتاری سے کام جاری ہے‘سی پیک پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے‘تکمیل سے خطے میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی چین کے قونصل جنرل یوبورن سے ملاقات کے دوان بات چیت

ہفتہ 14 مئی 2016 11:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مئی۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور پاک چین کا پاکستان کیلئے ایک عظیم تحفہ ہے جسے پاکستانی قوم کبھی فراموش نہیں کرسکتی‘سی پیک کے تحت منصوبوں پر تیزرفتاری سے کام جاری ہے‘سی پیک پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے‘تکمیل سے خطے میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔

لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے چین کے قونصل جنرل یوبورن نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، پاک چین تعلقات کے فروغ، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور سی پیک کے تحت منصوبوں پر جاری پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ پاک چین دوستی دنیا میں بے مثال ہے، جبکہ سی پیک کے تحت پنجاب سمیت پاکستان بھر میں منصوبوں پر تیزرفتاری سے کام جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے، سی پیک کے تحت منصوبوں کی تکمیل سے خطے میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔چینی قونصل جنرل کا کہنا تھا ترقیاتی منصوبوں میں دوسو پندرہ ارب روپے کی بچت ایک شاندار کارنامہ ہے جس پر شہبازشریف مبارکباد کے مستحق ہیں۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات