اے این ایف کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ‘ پاس آوٹ ہونے والے 401کیڈٹس میں 39 خواتین اہلکار بھی شامل ہیں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 14 مئی 2016 11:32

اے این ایف کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ‘ پاس آوٹ ہونے والے 401کیڈٹس میں 39 خواتین ..

کامرہ (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14مئی۔2016ء) انسداد منشیات فورس(اے این ایف) کے401 جوانوں نے تربیت مکمل کر کے عملی زندگی میں قدم رکھ لیا ، ڈی جی اے این ایف میجر جنرل ناصر دلاور شاہ کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں منشیات فراہم کرنے والے متعدد گروہ پکڑے ہیں ، دہشتگردوں کی طرح منشیات فروشوں کی سرکوبی بھی ضروری ہے۔کامرہ میں انسداد منشیات فورس کے401 کیڈٹس نے تربیت مکمل کر لی ، پاس آو¿ٹ ہونے والے کیڈٹس میں 39 خواتین اہلکار بھی شامل ہیں، کیڈٹس کو پاک فوج اور اے این ایف کے انسٹرکٹرز نے جدید تقاضوں کے مطابق تربیت فراہم کی ہے۔

تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے ڈی جی اے این ایف میجر جنرل ناصر دلاور شاہ نے کہا کہ عالمی سطح پر اے این ایف کی کوششوں کو سراہا گیا ہے جو قابل فخر ہے، منشیات کی روک تھام کے 31 اداروں میں اے این ایف کا کردار سب سے زیادہ فعال ہے، منشیات کے سدباب کے لئے بین الاقوامی تعاون ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات فراہم کرنے والے متعدد گروہ پکڑے ہیں، اے این ایف نے گزشتہ سال 360 ٹن منشیات قبضہ میں لیں ، دہشتگردوں کی طرح منشیات فروشوں کی سرکوبی بھی ضروری ہے ، قوم 69 برسوں سے منشیات کی صورت میں ایک امتحان سے گزر رہی ہے ، منشیات کے عفریت کا ملک سے خاتمہ کرنا ہے۔

انہوں نے اے این ایف کورس کیلئے خصوصی سہولیات فراہم کرنے پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا بھی شکریہ ادا کیا۔