دبئی: لڑکی کی تصاویر انٹرنیٹ پر لگانے کی دھمکی دے کر 2,000ڈالر ہتھیا لیئے

ہفتہ 14 مئی 2016 11:27

دبئی: لڑکی کی تصاویر انٹرنیٹ پر لگانے کی دھمکی دے کر 2,000ڈالر ہتھیا لیئے

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔14مئی 2016ء) : دبئی پولیس کے سائیبر کرائم ڈپارٹمنٹ نے ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا جس نے ایک لڑکی کی تصاویر انٹرنیٹ پر اَپ لوڈ کرنے کی دھمکی دی اور اس سے 2,000ڈالر کی رقم ہتھیا لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک عرب لڑکی کی فیس بک پر ایک مرد سے دوستی ہو گئی تو مذکورہ نوجوان نے اس کی تصاویر منگوائی لیکن کچھ دنوں بعد اس نے لڑکی کو پیغام بھیجا کہ اسے 2،000ڈالر دے نہیں تو اسکی تصاویر انٹرنیٹ پر اَپ لوڈ کر دوں گا۔

مذکورہ لڑکی نے اسے 2,000ڈالر دے دیئے ، لیکن کچھ دن بعد پھر اس شخص نے پیسوں کا تقاضا کیا تو خاتون سائبر کرائم کے محکمے میں درخواست دے دی۔ پولیس نے بلیک میل کرنے ولاے شخص کو گرفتار کر لیا اور اس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا۔ جس کی بنا پر اس کو تین ماہ قید کی سزا اور سزا مکمل ہونے پر ملک بدر بھی کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :