ننکانہ صاحب : مشتعل افرا کا متروکہ املاک کے چئیر مین کی گاڑی پر پتھراو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 14 مئی 2016 11:16

ننکانہ صاحب : مشتعل افرا کا متروکہ املاک کے چئیر مین کی گاڑی پر پتھراو

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 مئی 2016ء): ننکانہ صاحب میں ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز رکھا ہے جس کے خلاف علاقہ مکین سراپا احتجاج ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ احتجاجی مظاہرین نے محکمہ اوقاف کے دفتر کو آگ بھی لگا دی۔ جس کے بعد مظاہرین نے چئیر مین متروکہ املاک صدیق الفاروق کی گاڑی پر پتھراؤ بھی کیا۔ جس کے بعد علاقہ میں پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی۔

(جاری ہے)

مشتعل مظاہرین نے ریسکیو اہلکاروں اور فائر بریگیڈر کو آگ بجھانے سے بھی روک دیا۔ صدیق الفاروق نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں بتایا کہ قبضہ گروپوں کے خلاف اس سے قبل بھی آپریشن کا آغاز کیا گیا۔ ہم نے قبضہ گروپوں کی کمر توڑ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم پی اے ذوالقرنین ڈوگر قبضہ گروپ میں شامل ہیں اور ان کی سر پرستی کر رہے ہیں۔ 19 ہزار ایکڑ زمین متروکہ وقف املاک بورڈ کی ہے۔