گارنٹی دیتا ہوں پارلیمنٹ میں کوئی بھی وزیر اعظم کی شان میں گستاخی نہیں کرے گا!۔

گونواز گو کے نعرے بھی نہیں لگائیں گے :خورشید شاہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 14 مئی 2016 10:41

گارنٹی دیتا ہوں پارلیمنٹ میں کوئی بھی وزیر اعظم کی شان میں گستاخی نہیں ..

کراچی (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14مئی۔2016ء) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ گارنٹی دیتا ہوںپارلیمنٹ میں کوئی بھی وزیر اعظم کی شان میں گستاخی نہیں کر ے گا اور ”گونواز گو“کے نعرے نہیں لگائے جائیں گے ۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو پارلیمنٹ میں آکر ہمارے سوالوں کا جواب دینا چاہیے ،نواز شریف کے لیے بہتر موقع ہے ،ورنہ مسئلے ختم نہیں ہونگے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کی کرسی کا احترام کرتے ہیں ،وزیر اعظم پارلیمنٹ میں آئیں گے تو کوئی بھی گو نواز گو کے نعرے نہیں لگائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ سوچنا فضول ہو گا کہ ہم وزیر اعظم کے آنے پر طوفان برپا کریں گے ، جب وزیر اعظم پارلیمنٹ میں آکر سوالات کے جواب دیں گے تو سب لوگ آرام سے جوابات سنیں گے ،نواز شریف پارلیمنٹ میں آکر جو بھی جواب دینا چاہے وہ دے سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کے خط نے بند گلی کو کھول دیا ہے اور اس خط میں میرے موقف کی تائید کی گئی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پارلیمنٹ میں آئیں ،مل بیٹھ کر اس مسئلے کا حل نکالیں گے اور متفقہ ٹی او آرز بنائیں گے ،پارلیمنٹ ہی اس مسئلے کا حل نکال سکتی ہے ،باہر کچھ بھی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت ڈی ریل کرنے والی کسی بات پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ،اپوزیشن کی کوشش ہے کہ جمہوریت ڈی ریل نہ ہو۔خورشید شاہ نے کہا کہ کرپشن کے سکینڈل نے طوفان برپا کر دیا ہے ،دو ملکوں کے وزیر اعظم نے استعفی دے دیا اور ایک ملک کے وزیر اعظم نے ڈھائی گھنٹے تک پارلیمنٹ میں وضاحت دی ،اسی طرح وزیر اعظم کو بھی پارلیمنٹ میں آ کر وضاحت پیش کرنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :