پاک سر زمین پارٹی نے لندن میں الطاف حسین کے گھر کے باہراحتجاج کا اعلان کردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 14 مئی 2016 10:41

پاک سر زمین پارٹی نے لندن میں الطاف حسین کے گھر کے باہراحتجاج کا اعلان ..

حیدر آباد (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14مئی۔2016ء) پاک سر زمین پارٹی نے لندن میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے گھر کے باہر احتجاج کا اعلان کردیا ۔مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ لندن میں پاک سر زمین پارٹی کا دفتر کھولنا ضروری ہو گیا ،پی سی پی کا پہلا بیرون ملک آفس لندن میں قائم کر کے الطاف حسین کے گھر کے باہر احتجاج کریں گے ۔

حیدر آباد میں ایم کیو ایم کے سیکٹر انچار ج راحیل قائم خانی سمیت متحدہ کی مقامی قیادت نے پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا الطا ف حسین کی گزشتہ روز تقریر سے ہماری جیت یقینی ہو گئی ،کل پھر چند گھنٹوں کے لیے فاروق ستار کو پارٹی قیادت دی گئی ۔انہوں نے کہا کہ فاروق ستار کی زندگی پر تشویش لاحق ہے ،سیکیورٹی ادارے فاروق ستار کو سیکورٹی فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم پورے پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں ،کوئی یہ نہ سمجھے کہ ملک کے دیگر علاقوں میں آنے میں دیر ہو رہی ہے ،ابھی ہماری تمام توجہ کراچی اور حیدر آباد سے دشمن کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے قبضے کو ختم کرنے پر مرکوز ہے ۔