شہر قائد میں6ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف نے زیر علاج مریضہ کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 14 مئی 2016 10:36

کراچی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14مئی۔2016ء) شہر قائد کے ہسپتال میں چھ ڈاکٹروں اور پیرا میڈ یکل سٹاف نے زیر علاج مریضہ کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا ۔ کراچی کے علاقے عید گاہ میں گردوں کے علاج کے حوالے سے سرکاری ہسپتال میں24سالہ خاتون زیر علاج تھی جس کو گزشتہ رات 11سے 12بجے کے قریب 6ڈاکٹروں اور پیرا میڈ یکل سٹاف نے زیادتی کا نشانہ بنا یا ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے خاتون حیدر آباد کے علاقے قاسم آباد کی رہائشی تھی جو گردوں کے علاج کے سلسلے میں ہسپتال میں داخل تھی جہاں جنسی درندوں نے اسے زیادتی کا نشانہ بنا یا ۔ انہوں نے کہا کہ خاتون کی جانب سے زیادتی کے الزام میں اس کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے ۔دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے اور دیکھا جا رہا ہے کہ واقعے میں کون کون سے ملزمان ملوث ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ادھر 92نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نے تصدیق کی کہ خاتون کا طبی معائنہ مکمل ہو گیا ہے اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا یا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جنسی درندگی کے اس شرمناک واقعے پر ابھی تک حکومت کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ معاشرے میںاس طرح کے واقعات رونما ہو رہے ہیں لیکن حکومت خاموش تما شائی بنی ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :