نقشے میں پاکستان کے اہم ترین حصے بھارت کا‌حصہ ۔۔ وزیر اعظم کی مجرمانہ خاموشی

وزارت خارجہ کی نااہلی کے باعث تاجکستان میں کاساپراجیکٹ کی تقریب میں تقسیم کیئے جانے تعارفی کتابچوں میں گلگت بلتستان اور کشمیر کو بھارت کا حصہ دکھایا گیا وزیراعظم اور دیگر اعلی حکام کی مجرمانہ خاموشی‘وزارت خارجہ نے بدترین نااہلی کا مظاہرہ کیا:ماہرین امورخارجہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 14 مئی 2016 10:32

نقشے میں پاکستان کے اہم ترین حصے بھارت کا‌حصہ  ۔۔ وزیر اعظم کی مجرمانہ ..

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14مئی۔2016ء) وزارت خارجہ کی نااہلی کے باعث تاجکستان میں کاساپراجیکٹ کی تقریب میں تقسیم کیئے جانے تعارفی کتابچوں میں گلگت بلستان اور کشمیر کو بھارت کا حصہ دکھایا گیا مگر وزیراعظم نوازشریف اور وزارت خارجہ کے ”بزرگ“اعلی عہدیدران نے تاجکستان حکومت سے احتجاج کرنے کی بجائے مجرمانہ خاموشی اختیار کی جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کاسا پراجیکٹ 1000کی تقریب میںخطے کے نقشے میںکشمیراور گلگت بلتستان کو بھارت کا حصہ دکھانے کو غلطی قراردیتے ہوئے موقف اختیارکیا ہے کہ درست نقشوں پر مشتمل بروشر تقریب میں ہر شرکاءکی میز پرفراہم کردیئے گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق طارق فاطمی کا کہناتھا کہ درست نقشوں پر مشتمل بروشر تقریب کے ہر شرکاءکی میز پر فراہم کردیئے گئے ،کاسا پروجیکٹ کے بروشر میں درست نقشہ مل گیا تھا ،منتظمین نے بتایا کہ اسے خطے کی باﺅنڈری نہ سمجھاجائے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہاہے کہ کاسا پراجیکٹ 1000کی تقریب کی جگہ پر خطے کے نقشے میں غلطی تھی ،تقریب میں موجود وفاقی وزیر خواجہ آصف نے اس غلطی کی فوری نشاندہی کی ۔

واضح رہے کہ کاسا 1000منصوبے کی تقریب میں پاکستان کا غلط نقشہ دکھایا گیا ،نقشے میں کشمیر ااور گلگت بلتستان کو بھارت کا حصہ دکھایا گیا تھا۔امورخارجہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ وزارت خارجہ کی بدترین نااہلی ہے کیونکہ ملکوں کے درمیان اس طرح کی اعلی سطحی تقریبات کی باقاعدہ ریہرسل ہوتی ہے اور میزبان ملک کے ساتھ مہمان ملک کا سفیراور وزارت خارجہ کے اعلی حکام مکمل طور پر اس کا حصہ ہوتے ہیں ۔وزیراعظم نوازشریف کو چاہیے کہ وہ وزارت خارجہ سے وضاحت طلب کریں اور تاجکستان میں موجودپاکستانی سفیر کو فوری طور پر اس کے عہدے سے ہٹایا جائے کیونکہ یہ انتہائی اہم اور حساس معاملہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :