قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی جسمانی تربیت کیلئے بوٹ کیمپ آج سے ایبٹ آباد میں پاک فوج کی زیر نگرانی شروع ہو گا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 14 مئی 2016 10:11

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی جسمانی تربیت کیلئے بوٹ کیمپ آج سے ایبٹ آباد ..

ایبٹ آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14مئی۔2016ء) قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی جسمانی تربیت کیلئے بوٹ کیمپ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول(PMA)میں پاک فوج کی زیر نگرانی آج سے شروع ہو گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو پاک فوج کے زیر نگرانی فٹنس ٹیسٹ سے گزرنا ہوگا اور اس حوالے سے تما م کھلاڑی آج رات تک ایبٹ آبا پہنچ جائیں گے جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کھلاڑی زوہیب خان اور جنید خان بوٹ کیمپ میں شرکت کیلئے ایبٹ آباد پہنچ گئے ہیں۔

پاک فوج کی زیر نگرانی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی فٹنس کیلئے بوٹ کیمپ کاکول میں دو ہفتے تک جاری رہے گا ۔واضح رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی فٹنس جانچنے کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس ٹیسٹ کیا گیا تھا جس میں مصباح الحق شریک نہیں ہوسکے تھے کیونکہ وہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجودتھے جبکہ ذرائع کا کہناہے کہ وہ کاکول میں فٹنس کیمپ میں شرکت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :