اگر جمہوریت کو خطرہ ہواتو ہم صف اول میں کھڑے ہوں گے:جہانگیرترین

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 14 مئی 2016 10:03

اگر جمہوریت کو خطرہ ہواتو ہم صف اول میں کھڑے ہوں گے:جہانگیرترین

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے کہاہے کہ اگر جمہوریت کو خطرہ ہوا تو ہم صف اول میں کھڑے ہوں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کاکہناتھا کہ وزیراعظم نوازشریف پارلیمنٹ میں آئیں ،ان کی تقریر سننے کے بعد اپنا موقف دیں گے ،مشترکہ اوپوزیشن اس وقت متحد ہے اور اکھٹے فیصلے کر تے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر جمہوریت کو کوئی خطرہ ہوا تو ہم صف اول میں کھڑے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :