منشیات فروشوں ، جواریوں اور قبضہ گروپوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی ‘ڈاکٹر حیدر اشرف

جن تھانوں کی حدو د میں جرائم میں اضافہ ہواہے وہا ں پٹرولنگ پلان بنا کر گشت کو بڑھایا جائے ‘ڈی آئی جی آپریشنز

جمعہ 13 مئی 2016 22:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مئی۔2016ء ) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ منشیات فروشوں ، جواریوں اور قبضہ گروپوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے جن تھانوں کی حدو د میں جرائم میں اضافہ ہواہے وہا ں پٹرولنگ پلان بنا کر گشت کو بڑھایا جائے ۔لاہور کے تمام تھانوں میں ڈولفن فورس ، پولیس رسپانس یونٹ ، نئی گاڑیا ں اور نفری سمیت تمام وسائل موجو دہیں جن کو استعمال کرتے ہوئے جرائم میں خاطر خواہ کمی آسکتی ہے ۔

جو ایس ایچ او علاقہ میں جرائم پر قابو پانے اور شہریوں کی خدمت کرنے میں ناکام ہو اس کو تھانے میں رہنے کا کوئی حق نہیں جن تھانوں میں جرائم کی شرح بڑھی ان کے ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کریں اور ان کے خلاف موئثر کارروائی کریں۔

(جاری ہے)

محرران تھانوں میں اہلکاروں کی بائیو میٹرک مشینوں کے ذریعے سو فیصد حاضری کو یقینی بنائیں اورتھانے کا ریکارڈمکمل کریں ۔

ان خیا لات کا اظہار انہوں نے آج ایس پی کینٹ کے دفتر میں کینٹ ڈویژن میں ماہ اپریل میں جرائم کے خلاف کی گئی کارروائی کی جائزہ میٹنگ میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایس پی کینٹ عبادت نثار ، تما م ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز، بیٹ افسران اور محرران نے شرکت کی ۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدراشرف نے ایس ایچ او تھانہ ڈیفنس اے محمد علی بٹ،ایس ایچ او ڈیفنس بی زاہد نوازاو رایس ایچ او ڈیفنس سی اکرام خان کو اشتہاری پکڑنے کی ہدایت ، موٹر سائیکل چوری بڑھنے پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا حماد اختر کو شو کاز، ایس ایچ او جنوبی چھاؤنی قمرعباس کواشتہاری پکڑنے کی ہدایت ،ایس ایچ او غازی آباد عتیق احمد کو منشیات فروشوں کی خلاف کارروائی کی ہدایت ، ایس ایچ او ہربنس پورہ عاطف ذوالفقار کو Aکیٹگری کے اشتہاری پکڑنے کی ہدایت اور ایس ایچ او ہیئر محمد اشفاق کو اشتہاری گرفتارکرنے کی ہدایت کر دی ۔

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے اس موقع پر مزید کہا کہ تمام ایس ڈ ی پی اوز اور ایس ایچ اوز چائنیز سکیورٹی ، تعلیمی اداروں اور حساس مقامات کی سکیورٹی کاخاص خیال رکھیں اور انتظامات کو مکمل کریں۔

متعلقہ عنوان :