جاوید آفریدی کیلئے ایل سی سی آئی اچیومنٹ ایوارڈزکی تقریب میں ”بزنس مین آف دی ایئر‘ ‘ کا اعزاز
جمعہ 13 مئی 2016 22:37
اسلا م آباد /لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مئی۔2016ء )ہائیر اور رْوبا پاکستان پرائیویٹ لمٹیڈ کے سی ای او ،جاویدآفریدی کو صدارتی بزنس مین آف دی ایئر گولڈ میڈل سے نوازا گیا ہے۔ یہ میڈل لاہور چیمبر آف کامرساینڈ انڈسٹری کی نویں اچیومنٹ ایوارڈز کی تقریب میں دیا گیا۔اس تقریب میں صدر پاکستان عزت مآب جناب ممنون حسین اورایل سی سی آئی کے صدر شیخ محمد ارشد نے پاکستان کی دیگر انتہائی ممتاز کاروباری شخصیات کو بھی ایوارڈز عطا کیے۔
اس موقع پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جاوید آفریدی نے کہا،”میرے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ میرے کام کوکے اراکین نے سراہا ہے۔حکومت اور چیمبر کی جانب سے مقامی کاروباری اداروں کوملنے والی مسلسل سپورٹ اور تعاون نے ہمیں اس قابل بنایا ہے کہ ہم ملک میں کاروباری ماحول کو فروغ دے سکیں۔(جاری ہے)
اس ایوارڈ نے میرے عزم میں اضافہ کر دیا ہے کہ میں عوامی مفاد میں انفراسٹرکچر اور انسانی وسائل کی ترقی میں مزیدسرمایہ کاری جاری رکھوں۔
“نویں ایل سی سی آئی اچیومنٹ ایوارڈ کی تقریب میں جاوید آفریدی کے علاوہ پاکستان کی بعض دیگرممتاز کاروباری شخصیا ت کوبھی صدارتی بزنس مین آف دی ایئر گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ایوانِ صدر میں منعقد ہونے والی اس پروقار تقریب میں صدرِ پاکستان،ایل سی سی آئی کے صدر، وفاقی وزراء ، اعلیٰ سرکاری افسران، ایل سی سی آئی کے سینئر وائس پریذیڈنٹ،الماس حیدرایل سی سی آئی کے وائس پریذیڈنٹ ناصرسعید ایل سی سی آئی کے سابق عہدیداران، ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین اور معروف کاروباری شخصیات نے بھی شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
صوابی ، گھریلو تنازعے پر بھائی نے بھا ئی کوقتل کردیا
-
حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.