پشاورہائی کورٹ نے ایل آرایچ کیلئے اودیات کی لوکل پرچیز کیلئے مختص 10فیصد بجٹ کے خلاف دائر رٹ پر سیکرٹری ہیلتھ کونوٹس جاری کردیا

جمعہ 13 مئی 2016 22:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مئی۔2016ء) پشاورہائی کورٹ نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کیلئے اودیات کی لوکل پرچیز کیلئے مختص 10فیصد بجٹ کے خلاف دائر رٹ پر سیکرٹری ہیلتھ خیبر پختونخوا اور ڈائریکٹر جنرل کو نوٹس جاری کردیا۔ عدالت عالیہ کی جسٹس مسز ارشاد قیصر اور جسٹس سید افسر شاہ پر مشتمل دور کنی بنچ نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ڈائریکٹر کرنل ریٹائرڈ سید حامد کی جانب سے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی اس دوران ہسپتال کے لیگل ایڈوائز ر شکیل نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ صحت کی جانب سے سال2006میں ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق ہسپتال کی پرچیز کمیٹی مختص بجٹ کا صرف 10فیصد حصہ ادویات کی لوکل پرچیز کیلئے استعمال کر سکتا ہے تاہم لیڈی ریڈنگ ہسپتال صوبہ کا سب سے بڑھا ہسپتال ہے جہاں پرآبادی میں اضافہ ، بم بلاسٹس اور دیگر حادثات کی وجہ سے مریضوں کا آمد سب سے ذیادہ ہوتاہے جس کے لئے ادویات کم پڑ جاتی ہے تاہم وہ مختص بجٹ سے زیادہ کی خریداری نہیں کرسکتے جس کی وجہ سے مریضوں اور ہسپتال کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہٰذا ہسپتال کو اجازت دیا جائے کہ وہ اپنی مرضی سے ضرورت کے مطابق لوکل پرچیز کیا کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے عدالت سے استدعاکی کہ محکمہ کو اس حوالے سے ہدایات جاری کئے جائے فاضل دو رکنی بنچ نے سماعت کرتے ہوئے اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل اور سیکرٹری صحت خیبر پختونخوا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :