پشاورہائی کورٹ نے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کی وصولی کے خلاف جا ری حکم امتناعی میں توسیع کردی

جمعہ 13 مئی 2016 22:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مئی۔2016ء) پشاورہائی کورٹ نے اوگرا کو خیبر پختونخوا کے صنعتوں سے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کی وصولی کے خلاف جا ری حکم امتناعی میں توسیع کردی،گزشتہ روز عدالت عالیہ کے جسٹس ارشاد قیصر اور جسٹس سید افسر شاہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے نجی صنعتی یونٹ امبیڈائز کیمیکلز کی جانب سے ائر رٹ درخواست کی سماعت کی ۔

سماعت کے دوران عدالت کوبتایا گیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا سے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس وصول کیا جا رہاحالانکہ گیس کی پیداواری صوبہ سے اس طرح کو ٹیکس وصول کرنا غیرقانونی ہے کیونکہ آئین کے آرٹیکل 157کے تحت گیس پیدواری صوبہ سے اسطرح کا ٹیکس وصول نہیں کیا جا سکتالہٰذا اس کی وصولی روک دی جائے درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس سے قبل سال2011اور 2014میں بھی ہائی کورٹ کی جانب سے اس ٹیکس کی وصولی کے خلاف حکم امتناعی جاری کیا جا چکا ہے تاہم حکومت نے ایک بار پھر اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ مذکورہ کیس میں عدالت نے اس سے قبل خیبر پختونخوا سے جی آئی ڈی سی کی وصولی کے خلاف حکم امتناعی جاری کیا ہے لہٰذا ان احکامات میں توسیع کیا جائے فاضل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ہائی کورٹ کے سابقہ احکامات میں توسیع کردی۔

متعلقہ عنوان :