Live Updates

شہباز شریف کے برجستہ جملے اور لطیف پیرائے میں گفتگو، حاضرین محظوظ ہوتے رہے

سجی سجائی گاڑیوں کی دلہن سے تشبیہہ،ڈنڈے سے نہیں، ترغیب سے وسائل میں اضافہ

جمعہ 13 مئی 2016 22:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مئی۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف ریسٹورنٹ انوائس مانیٹرنگ سسٹم کے تحت امانت سکیم کی دوسری قرعہ اندازی کی تقریب کے دوران انتہائی خوشگوار موڈ میں دکھائی دیئے اور وزیر اعلی کے برجستہ جملوں سے شرکاء بہت محظوظ ہوتے رہے - وزیر اعلی نے تقریب کے آغاز میں کہا کہ میں جب اوپر آرہا تھا تو میں نے دیکھا نیچے گاڑیاں دلہن کی طرح سجی ہوئی تھیں اور آج دلہے انہیں لیکر جائیں گے- ایک موقع پرتقریب میں موجود ایک شخص نے کہا کہ ہمیں بھی گاڑی دے دیں - جس پر وزیر اعلی نے لطیف پیرائے میں کہا کہ آپ کھانا تو کھا لیتے ہیں لیکن رسید نہیں لیتے اور گاڑی کی فرمائش کر رہے ہیں - دوسری قرعہ اندازی کے دوران جب ایک شخص نے کمپیوٹر میں S انٹرکرنے کا کہا تو وزیر اعلی نے کہا کہ S for Shahbaz Sharif،جبکہ Nانٹرکرنے پر وزیر اعلی نے کہا کہ N for Nawaz Sharif،اسی طرح ایک دوسرے شخص نے P انٹر کرنے کا کہا تو وزیر اعلی نے کہا کہ P for Pakistan -قرعہ اندازی کے دوران عمرے کی ٹکٹوں کی قرعہ اندازی کے دوران وزیر اعلی نے کہا کہ عمرے کی قرعہ اندازی پہلے کرنا چاہیے تھی یہ نہ ہو کہ مولانا کوئی فتوی لگا دیں-جس پر شرکاء تقریب مسکرا دیئے- وزیر اعلی نے تقریر کے دوران کہا کہ وسائل میں اضافے کے دو ہی طریقے ہیں ایک ڈنڈا اور دوسرا ترغیب اور پنجاب حکومت نے دوسرا طریقہ ترغیب کو اس سکیم کے ذریعے اپنایا ہے جس کے بہترین نتائج سامنے آرہے ہیں اور ایک ماہ کے دوران ریسٹورنٹ کی تعداد 131 تک پہنچ گئی ہے جو آئندہ ماہ 300 تک ہو جائے گی-

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :