پی کے آٹھ الیکشن میں مسلم لیگ کی کامیابی،لیگی رہنماؤں کی جانب سے مبارکباد کاسلسلہ جاری

پشاور کے پی کے اٹھ کے الیکشن میں کامیابی سے ظاہر ہوگیا کہ صوبے کے عوام وزیراعظم نوازشریف پر کتنا اعتماد کرتے ہیں،پیر صابرشاہ

جمعہ 13 مئی 2016 22:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مئی۔2016ء) پی کے آٹھ الیکشن میں مسلم لیگ کی کامیابی، لیگی رہنماؤں کی جانب سے مبارکباد کاسلسلہ جاری ہے ، الیکشن میں کامیابی خیبر پختونخوا کے لوگوں کی میاں نوازشریف پر اعتماد کامنہ بولتاثبوت ہے۔

(جاری ہے)

ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوارارباب وسیم حیات کی کامیابی پر رہنماؤں کی جانب سے مبارکباد کاسلسلہ جاری ہے، مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر پیر صابر شاہ کا کہناتھا کہ پشاور کے پی کے اٹھ کے الیکشن میں کامیابی سے ظاہر ہوگیا کہ صوبے کے عوام وزیراعظم نوازشریف پر کتنا اعتماد کرتے ہیں ۔

ملک بھر میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے مزید خوشحالی آئیگی،،مسلم لیگ ن کے سیکرٹری اطلاعات کا کہناتھا کہ ضمنی الیکشن ثابت کرتا ہے کہ ن لیگ صوبے میں ایک مضبوط قوت بن رہی ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ2018 الیکشن بھی پاکستان مسلم لیگ ہی جیتی گی۔پیر صابر شاہ نے مرحوم ارباب اکبر حیات کے کوششوں کو سراہا ، اور ارباب وسیم حیات کی جیت پر ان کے خاندان کو مبارکباد پیش کی ۔