پیمرا کا کرکٹر محمد حفیظ کی چند ٹی وی چینلز کیخلاف شکایات کا نوٹس

شکایت کارروائی کے لئے پیمرا شکایات کونسل کو بھجوادی گئی

جمعہ 13 مئی 2016 22:03

پیمرا کا کرکٹر محمد حفیظ کی چند ٹی وی چینلز کیخلاف شکایات کا نوٹس

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مئی۔2016ء) پیمرا نے پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر محمد حفیظ کی چند نجی ٹی وی چینلز کی جانب سے ان کی ذات اور کھیل کے حوالے سے بے بنیاد اور من گھڑت خبریں اور تجزیئے نشر کرنے پر دائر شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ شکایت کارروائی کے لئے پیمرا شکایات کونسل کو بھجوادی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنی دائر کردہ شکایت میں کرکٹر محمد حفیظ نے نجی ٹی وی چینلز کی غیر پیشہ ورانہ اور غیر ذمہ دارانہ رپورٹ پر پیمرا قوانین کے تحت کارروائی کی درخواست کی تھی کرکٹر نے اس موقف کااظہار کیا کہ چینلز نے تمام تر خبریں اور تجزیئے یکطرفہ بنیادوں پر ان کا موقف جانے بغیر نشر کئے اپنی شکایت میں کرکٹر محمد حفیظ نے مزید کہا ہے کہ ٹی وی چینلز نے سستی شہرت اور ریٹنگ کے حصول کیلئے پاکستانی ٹیم کے دورہ بھارت کے دوران ان کی بیماری کو جھوٹا قرار دیا اور ان کی ایم آر آئی رپورٹ کوبھی من گھڑت کہا گیا قطع نظر اس کہ وہ بھارت میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے پاکستان کی نمائندگی کررہے تھے ایسی خبروں سے نہ صرف ان کا خاندان بلکہ وہ خود بھی شدید اضطراب اور ذہنی کوفت سے گزرے پیمرا نے شکایت کا اپنے قوانین کے تحت نوٹس لیتے ہوئے پیمرا شکایات کونسل کو مزید کارروائی کیلئے بھجوادی ہے

متعلقہ عنوان :