صوبہ بھرمیں” ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمپلیکس “تعمیر کرنے کا فیصلہ، حکمت عملی تیار

محکمہ تعلیم سے متعلقہ تمام دفاتر قائم ہونگے 400 ملین خرچ کئے جائینگے سرکاری اراضی کا انتخاب مکمل ، رقم مرحلہ وار تمام اضلاع میں تقسیم کی جائے گی

جمعہ 13 مئی 2016 22:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مئی۔2016ء) صوبہ بھر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں” ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمپلیکس “تعمیر کئے جائینگے۔

(جاری ہے)

ایجوکیشن منسٹری سے وابستہ اعلیٰ حکومتی شخصیت کے مطابق نئے پراجیکٹ کا آغاز آئندہ مالی سال میں شروع کیا جائے گا جس کے تحت محکمہ تعلیم سے متعلقہ تمام دفاتر مذکورہ کمپلیکسوں میں قائم کئے جائیں گے جس کا مقصدعوام ون ڈور سہولیات میسر کرنا ہے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے اس پروگرام کے تحت 400 ملین خرچ کئے جائینگے پنجاب بھر کے اضلاع میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمپلیکس قائم کرنے کیلئے بجٹ سے رقم مرحلہ وار تمام اضلاع میں تقسیم کی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمپلیکس قائم کرنے کیلئے سرکاری اراضی کا انتخاب کرلیا گیا ہے اور جلد ہی کمپلیکس کی تعمیر شروع ہوجائیگی۔

متعلقہ عنوان :