سجاول ، ریکارڈ گرمی کے دوران بجلی کی بندش میں اضافہ

جمعہ 13 مئی 2016 21:56

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مئی۔2016ء) سجاول میں ریکارڈ گرمی کے دوران بجلی کی بندش میں اضافہ کردیاگیاہے ،جس سے شہری دوہرے عذاب میں ہیں ، سجاول میں چندروز سے بیالیس درجہ تک گرمی سے عوام نڈھال ہیں لیکن اس میں مزید اضافہ حیسکو نے کیاہے، طویل بجلی بندش سے دن کو کاروبار ٹھپ ہے، جبکہ پینے کے پانی کی سپلائی معطل ہے، آدھے شہرمیں پانی بند ہونے سے شہری دوسری جگہ سے پانی لانے پر مجبور ہیں، مقامی شہریوں نے فوری طور پر بجلی کا نظام درست کرنے کا مطالبہ کیاہے ، علاوہ ازیں گرمی کی شدت سے پینے کے پانی کے تالابوں میں نگلیریاکے جراثیم پیدا ہونے کا خدشہ ہے تاہم ٹاؤن کمیٹی کی جانب سے ادویات شامل نہیں کی گئی ہیں، جبکہ مچھرمار اسپرے بھی نہیں کرایاگیاہے ۔

متعلقہ عنوان :