نوشہروفیروز ،شدید گرمی میں بجلی کا بحران شدید ہوگیا

شہری علاقوں میں16،دیہی میں20گھنٹے لوڈ شیڈنگ، برف ،ٹھنڈے مشروبات کی طلب بڑھ گئی

جمعہ 13 مئی 2016 21:56

نوشہروفیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مئی۔2016ء) نوشہروفیروز شدید گرمی میں بجلی کا بحران شدید ہوگیا،شہری علاقوں میں16جبکہ دیہی علاقوں میں20گھنٹے لوڈ شیڈنگ، برف ،ٹھنڈے مشروبات کی طلب بڑھ گئی ،محراب پور سمیت اندرون سندھ کے میدانی علاقوں میں حالیہ شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں ،شدید گرمی کیساتھ محراب پور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ16گھنٹے سے بڑھ گیا ہے،جبکہ علاقوں کوٹری کبیر،خان واہن ، ہالانی ،بہلانی ،سیال آبادلاکھا روڑو گردونواح کے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دوراینہ20گھنٹے تک پہنچ گیا ہے،بجلی نہ ہونے سے برف اور اس کے بنے ٹھنڈے مشروبات کی طلب میں اضافہ ہوگیا ہے ، 300میں فروخت ہونیوالا بر ف کا بلاک450روپے کا کردیا گیا ہے ،اسمال تاجر کے صدر یونس رفیق کا کہنا ہے برف کی قیمت میں من مانا اضافہ قبول نہیں ڈپٹی کمشنر اور اسٹنٹ کمشنر اس پر ایکشن لیں اوراسکولز اوقات میں کم سے کم بجلی کی لوڈشیڈنگ کرئے ورنہ احتجاج ہوگا۔

متعلقہ عنوان :