کراچی،ڈائیلسس کیلئے نجی اسپتال آنے والی مریضہ کا ڈاکٹرز اورعملے پر مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا الزام

ایم ایل اورپورٹ کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا

جمعہ 13 مئی 2016 21:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مئی۔2016ء) حیدرآباد سے ڈائیلسز کروانے کیلئے کراچی کے نجی اسپتال میں آنے والی مریضہ نے ڈاکٹرز اورعملے کی جانب سے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا الزام لگایا ہے جس کے بعد ایم ایل اورپورٹ کے بعد کراچی کے عیدگاہ تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، نجی اسپتال میں زیر علاج مریضہ کو مبینہ طور پر اسپتال کے ڈاکٹرز اورعملے کے 6 ارکان نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا ۔

(جاری ہے)

متاثرہ خاتون کی شکایت پر اس کا ایم ایل او کرایا گیا جس کے بعد عیدگاہ تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال میں زیادتی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ،مریضہ حیدرآباد کی رہائشی ہے اور ڈائیلیسیز کے لیے اسپتال میں زیر علاج تھی۔

متعلقہ عنوان :