کراچی،تبلیغی جماعت کے اراکین پر فائرنگ کی تفتیش میں پیش رفت

ملزمان انتہائی تربیت یافتہ تھے،ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس نے کوششیں تیز کردیں

جمعہ 13 مئی 2016 21:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مئی۔2016ء) کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں تبلیغی جماعت کے اراکین پر فائرنگ کی تفتیش میں پولیس کو پیش رفت ہوئی ہے، ملزمان انتہائی تربیت یافتہ تھے، کراچی میں بدھ کی شب فیڈرل بی ایریا بلاک 17 میں تبلیغی جماعت کے اراکین پر فائرنگ کے واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس نے کوششیں تیز کردی ہیں، پولیس نے دوزخمیوں چاند محمد اور حمید سمیت4 افراد کے بیانات قلمبند کرلیے ہیں جبکہ تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان انتہائی تربیت یافتہ تھے، فائرنگ کرنے والے ملزم نے چلتی ہوئی موٹرسائیکل پر اپنی پوزیشن تبدیل کی اور پلٹ کر بیٹھ گیا، دونوں ملزمان کالی شرٹس اور ہیلمٹ پہن رکھا تھا۔

متعلقہ عنوان :