وفاقی حکومت سندھ سے انصافی کررہی ہیں ،سینیٹر سسی پلیجو

رواں سال بھی سندھ کے بجٹ میں کٹوتی کی گئی ہے ،این ایف سی ایوارڈ زمیں تاخیر کرکے صوبوں میں احساس محرومی پیدا کیا جارہا ہے،رہنما پیپلز پارٹی

جمعہ 13 مئی 2016 21:42

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مئی۔2016ء) پیپلز پارٹی کی خاتون سینٹرز سسی پلیجو نے مکلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ صوبے سے انصافی کررہی ہیں اور رواں سال بھی سندھ کے بجٹ میں کٹوتی کی ہے ،این ایف سی ایوارڈ زمیں تاخیر کرکے صوبوں میں احساس محرومی پیدا کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت نے سال 2015.16 پی ایس ڈی پی پروگرام سے گھارو سے کیٹی بندر روڈ منصوبے کیلئے بجٹ مختص نہیں کی جس گھارو کیٹی بندر روڈ کا منصوبہ التواء کا شکار ہوگیا ہے اور روڈ کی عدم تکمیل سے ساحلی پٹی کے عوام کو آمدرفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔وفاقی حکومت کے اس ناانصافی کے خلاف سینٹ میں سخت احتجاج کیا جائیگا۔