کراچی،نیب نے متحدہ کے خطرناک دہشت گردحمادصدیقی کی ٹیم کے 3 کارندوں کو حراست میں لے لیا

ملزم کے ساتھی عمرابوالحسن اورطارق اسلم فرار

جمعہ 13 مئی 2016 21:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مئی۔2016ء) نیب نے نیپاچورنگی کے قریب سے متحدہ کے خطرناک دہشت گردحمادصدیقی کی ٹیم کے3کارندوں کوحراست میں لے لیاجبکہ ملزم کے ساتھی عمرابوالحسن اورطارق اسلم فرارہوگئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نیب نے ملزمان نفیس،جعفراورکھتری کوحراست میں لیاہے جن کاتعلق متحدہ کے دہشت گردحمادصدیقی کی چائناکٹنگ ٹیم سے ہے ملزمان ملیرکینٹ کے عقب میں واقع پاکستان پوسٹ آفس سوسائٹی سمیت دیگر مقامات پراراضی کوچائناکٹنگ کی شکل میں فروخت کرنے میں ملوث رہے ہیں۔ملزمان پاکستان پوسٹ ایکشن کمیٹی کے کارکن بھی بتائے جاتے ہیں جبکہ ملزمان کے ساتھی عمرابوالحسن اورطارق اسلم فرارہوگئے

متعلقہ عنوان :