نورالہادی نے گورنرخیبرپختونخوا کے نئے پریس سیکرٹری کی حیثیت سے کام کاآغاز کردیا

جمعہ 13 مئی 2016 21:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مئی۔2016ء) محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ کے سینئر آفیسر نورالہادی نے گورنرخیبرپختونخوا کے نئے پریس سیکرٹری کی حیثیت سے چارج لے کر کام کاباقاعدہ آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

وہ محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ میں مختلف عہدوں پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں جبکہ وہ اس سے قبل ڈپٹی سیکرٹری اوقاف واقلیتی امور، ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز اینڈٹیکسیشن ، ڈپٹی ڈائریکٹر پروٹوکول خیبرپختونخوا، ڈپٹی ڈائریکٹر حج سعودیہ عرب، ڈپٹی ڈائریکٹرمیڈیا انفارمیشن سنٹرسوات(ISPR) ، ایڈمنسٹریٹر اوقاف او ر وزیراعلی خیبرپختونخوا کے پروٹوکول افسر بھی رہ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :