محکمہ صحت کا بجٹ لیپس ہو چکا ، سرکاری محکمے زبوں حالی کا شکار ہیں ،ہارون بشیر بلور
جمعہ 13 مئی 2016 21:35
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مئی۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ہارون بشیر بلور نے محکمہ صحت میں فنڈز کی کمی اور ترقیاتی سکیموں کی بندش پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں غریب مریضوں سے جینے کا حق چھین لیا گیا ہے، اے این پی سیکرٹریٹ سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مثبت اور واضح پالیسی نہ ہونے کے باعث صوبے کے تمام سرکاری محکمے زبوں حالی کا شکار ہیں لیکن حکمرانوں نے سب اچھا کی رٹ لگا رکھی ہے اور اپنی توجہ صرف شجرکاری مہم پر مرکوز کی ہوئی ہے جبکہ اس شجر کاری مہم میں بھی اب کروڑوں کی کرپشن کہانیاں سامنے آ رہی ہیں،صوبے میں غریب مریضوں کا کوئی پُرسان حال نہیں اور ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کا سلسلہ تک بند کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ کپتان نے صوبے میں ہونے والی کرپشن پر آنکھیں بند کرر کھی ہیں اور مہنگائی، غربت اور بے روزگاری نے خیبر پختونخوا کے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے ، ہارون بشیر بلور نے کہا کہ صوبے میں ہسپتالوں اور خصوصاً محکمہ صحت کی حالت زار کے باعث ایچ آئی وی ایڈز ،ہیپاٹائٹس اور تھیلی سیمیا کے منصوبوں کا مستقبل بھی داوٴ پر لگ چکا ہے اور اب عوام 2013ء میں پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کے فیصلے پر پچھتا رہے ہیں ، صوبائی ترجمان نے کہا کہ محکمہ صحت کا بجٹ بھی لیپس ہو جائیگا جو صوبائی حکومت کی ناقص کارکردگی کا واضح ثبوت ہے ، انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ محکمہ صحت اور ہسپتالوں میں غریب مریضوں کی حالت زار پر توجہ دینے اور انہیں صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے مناسب اور ٹھوس اقدامات کئے جائیں ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.