فیصل آباد ،تیز رفتار ایمبولینس نے دو موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا ،موقع پر جاں بحق

جمعہ 13 مئی 2016 21:31

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مئی۔2016ء) فیصل آباد جھنگ روڈ پر تیز رفتار ایمبولینس نے دو موٹر سائیکل سواروں کو بری طرح کچل دیا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق فیصل آباد کے نواحی علاقے کے رہائشی محمد شفیع اور شبیر موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ اچانک تیز رفتار ایمبولینس ان سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوگئے انہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال لایا جارہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گئے واقعہ کے بعد مشتعل ہجوم نے ریسکیو گاڑی کو آگ لگانے کی کوشش کی مگر بروقت پولیس کی کارروائی سے بچت ہوگئی ایمبولینس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا

متعلقہ عنوان :