این اے 48 کے دیہی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا سروے مکمل کرلیا گیا،ترقیاتی کاموں کا آغاز آئندہ مالیاتی سال میں ہواگ،اسد عمرس

جمعہ 13 مئی 2016 20:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مئی۔2016ء) اسلام آباد کے حلقہ این اے 48 کے دیہی علاقوں میں ترقیاتی کام کے سلسلے میں یونین کونسل گولڑہ اور بوکرا میں سروے مکمل کر لیا گیا جن میں پانی کی فراہمی، گلیاں پختہ کرنے، سیورج لائن اور صحت کے منصوبے شامل ہیں۔ان خیالات کا اظہار ایم این اے اسد عمر نے کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 48 کے دیہی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا آغاز آئندہ مالیاتی سال میں ہو گا۔اس موقع پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ گذشتہ حکومتوں نے اسلام آباد کے دیہی علاقوں کو نظر انداز کیے رکھا اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد پینے کے صاف پانی اور علاج معالجے کی سہولت سے محروم ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف ان علاقوں تک زندگی کی تمام بنیادی سہولتیں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے اور لوگوں کے رہن سہن میں حقیقی معنوں میں تبدیلی لائے گی۔ اجلاس میں موجود کارکنوں نے بھی اس بات کا عزم کیا کہ وہ مل کر اس کرپٹ نظام کے خلاف تبدیلی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :