پولیس ، رینجرز اور حسا س ادروں کا عبد اللہ ٹا ؤن ، گلزار مدینہ اورگردو نواح میں سر چ آ پر یشن، 30مشتبہ افراد زیر حر است،اسلحہ ودیگر سامان برآمد،تحقیقات شروع

جمعہ 13 مئی 2016 20:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مئی۔2016ء ) پولیس ، رینجرز اور حسا س ادروں کے افسران و جو انو ں کا عبد اللہ ٹا ؤن ، گلزار مدینہ ، خیا با ن فیض اورگردو نواح کے علاقوں میں سر چ آ پر یشن، دوران سر چنگ30مشتبہ افراد کو حر است میں لے کرتحقیقات شروع کر دی گئیں ۔دوران سر چ آ پر یشن 300گھر وں کو سر چ کیا گیا ۔ اسلحہ و ایمو نیشن بر آمد، دو مو ٹر سائیکل کو قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ۔

تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز اسلام آ باد پو لیس ،پا کستا ن رینجر ز اور سیکور ٹی اداروں کے افسران و جو انو ں نے کا تھا نہ شمس کا لو نی کے ایر یا عبد اللہ ٹا ؤن ، گلزار مدینہ ، خیا با ن فیض اور گردو نواح میں سر چ آ پر یشن کیا ۔ اس سر چ آ پر یشن میں ایس پی انڈ سٹر یل ایر یا ، ڈی ایس پی شمس کا لو نی اور ایس ایچ او سمیت دیگر افسران بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

دوران سر چ آ پر یشن 300گھر وں کو سر چ کیا گیا ۔30مشتبہ افراد کو حر است میں لے کرتحقیقات کی گئی جن کو بعد تحقیقات فارغ کیا گیا ۔ملزمان سے 02پسٹل ، 02عدد 12گنیں اور49 روند بر آمد کیے گئے ۔ دو عدد مو ٹر سائیکل قبضہ پولیس میں لیے گئے ۔ ایس ایس پی آ پر یشز اسلام آ باد سا جد کیا نی کہا کہ اس سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔ انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یت کی ہے کہ وہ سر چ آ پر یشن کوجا ری رکھیں چیکنگ کو مو ثر بنا ئیں اور اپنے علا قوں میں پٹر ولنگ کو مزید سخت کر یں ۔

متعلقہ عنوان :