Live Updates

حلقہ پی کے 8 پشاور میں (ن) لیگی شیروں نے پی ٹی آئی کی سونامی کو ڈھیرکر دیا، ناصر موسی زئی

جمعہ 13 مئی 2016 20:38

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مئی۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ناصر موسی زئی نے کہا ہے کہ ن لیگی شیروں نے پی ٹی آئی کی سونامی کو ڈھیرکر دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ 12مئی پی کے 8پشاور کے ضمنی الیکشن کے نتائج نے ثابت کردیا ہے کہ حلقے کی پختون اور غیور عوام تبدیلی اورلوٹ مار کی سیاست کرنے والوں کو مسترد کرکے مسلم لیگ (ن) کے شیر ارباب وسیم حیات پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

ناصر خان موسیٰ زئی کا مزید کہاکہ ایک طرف عمران خان کنٹینر پر کھڑے ہوکر اپنے امیدوار کے لئے ووٹ مانگ رہے تھے جبکہ دوسری طرف کل کے ضمنی الیکشن میں پی کے 8 کی عوام نے انکی صوبائی حکومت کی کارکردگی پول کھول دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں کامیابی مسلم لیگ خیبر پختونخوا کے شیر امیر مقام اور انکے بھائی ڈاکٹر عباد (ایم این اے) جیسے دیگر نواز شریف کے شیروں کی وجہ سے ممکن ہوئی اور اس کامیابی کا سارا کریڈٹ انکوں جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

ناصر موسیٰ زئی نے کہا کہ ضمنی الیکشن کا یہ نتیجہ ثابت کرتا ہے کہ قوم نواز شریف کے ترقیاتی ایجنڈے سے مطمئن ہے اور عمران خان کی گمراہ کن اور دھرنوں پر مبنی سیاست کو پسند نہیں کرتی جبکہ پاکستان کے دیگر تین صوبوں کی عوام کے لیئے پی ٹی آئی کی ہوم گراؤنڈ پر شکست ایک مثال ہے اور یہ کہ قوم جھوٹے دعوؤے کرنے والوں کو رد کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کنٹینر پر کھڑے ہوکر خیبر پختونخوا میں تبدیلی کی مثالیں دینے والے شکست کے بعد خواب غفلت سے بیدار ہوجائے اور پانا مہ لیکس پر شور مچھانے کے بجائے صوبے کی عوام پر توجہ دیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات