پشاور پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا کر قتل میں ملوث 2 ملزمان بھائیوں کو گرفتارکرلیا، اسلحہ اور کارتوس برآمد

جمعہ 13 مئی 2016 20:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مئی۔2016ء ) کیپیٹل سٹی پولیس پشاور نے اندھے قتل کا سراغ لگا کر کامیاب کاروائی کے دورا ن قتل میں ملوث 2 ملزمان بھائی گرفتار کئے گئے انکے قبضے سے اسلحہ اور کارتوس برآمدکئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق5 اپریل 2016 کو تھانہ سربند پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ پشتہ خرہ بالا نزد اراضیات قبرستان میں نا معلوم جوان کی نعش پڑی ہے پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لے لیا اور بعد میں تصویر کے ذریعے مقتول کی شناخت مسمی ابراہیم ولد جان بہادر سکنہ باڑہ سے معلوم ہواجس پر افسران بالا نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ کاشف ذولفقار کی نگرانی میں اے ایس پی حیات آباد حسن افضل کی زیر قیادت ،SHO تھانہ سربند قاضی عارف خان اور oii تھانہ سربند محمد عمر خان پر مشتمل ٹیم نے دن رات انتھک محنت کے دوران، ،سائینسی خطوط موبائل ڈیٹا اور CDR کے ذریعے ملزمان تک رسائی حاصل کی اور کامیاب کاروائی کے ذریعے مقتول ابراہیم کے قتل میں ملوث دو ملزمان (1)عمران(2) خلیل پسران خیال احمد ساکنان باڑہ حال پشتہ خرہ بالاکو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 2 عدد پستول اور9 عدد کارتوس برآمد کرلئے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :