Live Updates

لیاری کی عوام کو خوف سے مستقل نجات دلائینگے، حلیم عادل شیخ

لیاری کے گھر گھر میں عمران خان کا جانثار موجود ہے جلد دورہ کرینگے، رہنما تحریک انصاف سندھ

جمعہ 13 مئی 2016 19:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ہم لیاری کی عوام کو خوف سے مستقل نجات دلائینگے ،لیاری کے گھر گھر میں تحریک انصاف موجود ہے،لیاری میں ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی کراچی کے سابق انفارمیشن سیکرٹری کامران منہاس سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے موقع پر کیا،اس موقع پرملاقات میں شریک کامران منہاس اور پی ٹی آئی کے دیگر ساتھیوں کی جانب سے حلیم عادل شیخ کو لیاری میں دورے کی دعوت دی گئی ،کامران منہاس کااس موقع پر کہنا تھا کہ لیاری میں حلیم عادل شیخ کے دورے کے روز لیاری میں پارٹی کارکنوں سے ون ٹو ون ملاقاتیں کی جائینگی اور پیپلزپارٹی سمیت متعدد جماعت کے لوگ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرینگے ۔

(جاری ہے)

حلیم عادل شیخ نے کہاکہ لیاری کو پیپلزپارٹی کی حکومت نے لاوارث بنادیاہے لوگوں میں اس قدر خوف ہے کہ وہ گھروں سے نکلنے سے ڈرتے ہیں ہم لیاری میں مستقل امن لانے کے ساتھ وہاں پر موجود لوگوں کے دلوں میں سے خوف کی فضاء کو ختم کرینگے لیاری کی عوام جو اس وقت احساس محرومی کا شکار ہے ہم ان کی وہ محرومیاں دور کرکے ان کے درمیان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کاویژن پیش کرینگے ۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اس ملک کے وزیراعظم کو معلوم ہی نہیں کہ عوام کس حال میں جی رہی ہے وہ غریب کو ریلیف دینے کی بجائے اس کی فاتحہ پڑھنے پر زیادہ یقین رکھتے ہیں ،میں دعوے سے کہتا ہوں کہ اس حکومت کے بعد کئی حکومتیں آاور جاسکتی ہیں مگر بدترین حکومت کا لیبل جو نواز لیگ کو لگ چکاہے وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،کیونکہ یہ خون آشام اور غریبوں کا مذاق اڑانے والے حکمران ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت پی ٹی آئی کا ہے عمران مستقبل کے وزیراعظم ہیں لیار ی سمیت پورے کراچی میں تحریک انصاف کا پرچم لہرادینگے ۔انہوں نے مزید کہا کہ لیاری کے لوگ عمران خان سے محبت کرنے والے ہیں ہم بہت جلد لیاری میں موجود کارکنوں سے ملنے ان کے گھروں پرجائینگے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات