محکمہ تعلیم سندھ کا کارنامہ، 25کروڑ کا بجٹ اڑا دیا، طلبا ء سہولیات سے محروم

جمعہ 13 مئی 2016 19:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مئی۔2016ء) محکمہ تعلیم سندھ کا نیا کارنامہ سامنے آ یا ہے، 25 کروڑ روپے کا بجٹ ہوا میں اڑا دیا گیا، طلبا زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں، اسکولوں کے فرنیچر و دیگر سہولیات کے لئے گزشتہ ماہ 25 کروڑ کی رقم جاری کی گئی تھی۔تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے متعدد سرکاری اسکول فرنیچر و دیگر سہولیات سے محروہم ہیں۔

شہر قائد میں بھی طلبا زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

شدید گرمی کے باوجود طلبا کے لئے کلاسوں میں پنکھے موجود نہیں ہیں۔ گزشتہ ماہ محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے اسکولوں کے فرنیچر و دیگر سہولیات کے لئے 25 کروڑ روپے کی رقم جاری کی گئی تھی اس کے باوجود اسکولوں میں فرنیچر کی کمی جیسے مسائل برقرار ہیں۔اساتذہ کے مطابق اسکولوں کی عمارتیں تو بنا دی گئی ہیں لیکن ان میں تاحال فرنیچر فراہم نہیں کیا گیا اور نہ ہی پنکھے اور بجلی جیسی سہلیات دی گئی ہیں۔ اسکولوں میں فرنیچر و دیگر مسائل کے باعث مضافاتی علاقوں کے اسکولوں میں طلبا کی حاضری کم ہوتی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :