نادہندہ محکمے اپنے ذمے اشتہارات کی مد میں بقایاجات کی ادائیگی 20 جون تک یقینی بنائیں، محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا

جمعہ 13 مئی 2016 19:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 مئی۔2016ء) محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا نے تمام محکموں کے سربراہوں کومطلع کیاہے کہ جن محکموں کے ذمے اشتہارات کی مد میں بقایاجات ہیں اوران کے پاس فنڈز بھی موجودہیں اور انہیں محکمہ اطلاعات پشاور یاریجنل انفارمیشن دفاتر سے اشتہارات کے بل وصول نہ ہوئے ہوں۔

(جاری ہے)

وہ جلدازجلد اکاوٴنٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا یامتعلقہ ڈسٹرکٹ اکاوٴنٹ آفس سے رابطہ کرکے چیکوں کی ادائیگی محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا کو20 جون2016 تک یقینی بنا ئیں بصورت دیگر بعدمیں وصول ہونے والے چیکس جوکہ 30 جون تک کارآمد ہونگے اگرسٹیٹ بنک آف پاکستان سے کلیئر نہ ہوسکے توفنڈ زضائع ہونے کی ذمہ داری متعلقہ محکمہ پر عائد ہوگی کیونکہ چیکس سٹیٹ بنک میں جمع کرنے سے پہلے چالان دفتر خزانہ سے تصدیق کرانا پڑتے ہیں جن میں پشاور سے باہر کے علاقوں کے چیکس وقت کی کمی کی وجہ سے کلیئر نہیں ہوسکتے ۔

لہٰذا 20 جون سے قبل تمام بقایاجات ادا کردیئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :