کراچی،فیڈرل بی ایریا میں تبلیغی جماعت کے اراکین پر فائرنگ کی تفتیش میں اہم پیشرفت

ملزمان انتہائی تربیت یافتہ تھے،فائرنگ کرنیوالے ملزم نے چلتی موٹرسائیکل پر پوزیشن تبدیل کی ،دونوں ملزمان نے کالی شرٹس ،ہیلمٹ پہن رکھا تھا

جمعہ 13 مئی 2016 19:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مئی۔2016ء) کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں تبلیغی جماعت کے اراکین پر فائرنگ کی تفتیش میں پولیس کو پیش رفت ہوئی ہے۔ملزمان انتہائی تربیت یافتہ تھے۔

(جاری ہے)

کراچی میں بدھ کی شب فیڈرل بی ایریا بلاک 17 میں تبلیغی جماعت کے اراکین پر فائرنگ کے واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس نے کوششیں تیز کردی ہیں۔پولیس نے دو زخمیوں چاند محمد اور حمید سمیت 4 افراد کے بیانات قلم بند کرلیے گئے ہیں جبکہ تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان انتہائی تربیت یافتہ تھے۔فائرنگ کرنے والے ملزم نے چلتی ہوئی موٹرسائیکل پر اپنی پوزیشن تبدیل کی اور پلٹ کر بیٹھ گیا۔دونوں ملزمان نے کالی شرٹس اور ہیلمٹ پہن رکھا تھا۔

متعلقہ عنوان :