Live Updates

20مئی کو فیصل آباد میں ہونے والا تحریک انصاف کا جلسہ تاریخی ہوگا ،میاں کامران ڈار

جمعہ 13 مئی 2016 19:29

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مئی۔2016ء) پا کستان تحریک انصاف کے رہنما میاں کامران ڈار ،ڈاکٹر اسد معظم،میاں فرخ حبیب،میاں طلحہ حمید،شیخ شاہد جاوید،ظفر سندھو ،میاں وارث،فیض اللہ کمو کا ،شیخ سلمان عارف،میاں عاصم و دیگر نے اپنے مشترکہ بیا ن میں کہا کہ 20مئی کو فیصل آباد میں ہونے والا تحریک انصاف کا جلسہ تاریخی ہوگا جس میں نوجوانوں کا سب سے بڑا کردار ہوگا۔

(جاری ہے)

ضلع فیصل آبا د سے لاکھوں کی تعداد میں کارکن اپنے قائد عمران خان کی کال پر لبیک ہوئے جلسہ میں جوق در جوق شرکت کرکے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑدئیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جلسہ کو کامیاب بنانے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جلسہ روکنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ کارکن تمام رکاوٹیں توڑ کر جلسہ میں پہنچ جائیں گے ۔ انہوں نے کرپٹ حکمران عوام کے بڑھتے ہوئے سمندر سے خائق ہو چکے ہیں اور وہ جلسے کی راہ رکاوٹیں کھڑے کرنے کی پلاننگ کر رہے ہیں ۔ اگر کارکنوں کو کسی بھی طرح ہراساں یا روکا گیا تو ہم اینٹ کا جواب پتھر دیں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات