مٹہ میں ٹریفک حادثات میں ایک شخص اور بچہ زخمی،، نوجوان کی زہریلی دوا پی کر خودکشی کی کوشش

جمعہ 13 مئی 2016 19:20

مٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مئی۔2016ء ) مٹہ میں ٹریفک حادثات میں ایک شخص اور بچہ زخمی،جبکہ ایک نوجوان نے زہریلی دوا پی کر خودکشی کے کوشش کی۔پولیس نے رپورٹ درج کر لی۔تفصیلات کے مطابق مٹہ درشخیلہ میں موٹر سائکل کے ٹکر سے فضل محمد ولد طوطا سکنہ درشخیلہ زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

ایک اور حادثات میں بھی موٹر سائیکل نے ایک بچے آذان ولد امجد علی سکنہ خریڑی کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا۔جبکہ تیسرے واقع میں سیف الله ولد عزت الله سکنہ ڈیٹپانئی مٹہ نامعلوم و جوہات کے بنا پر زہریلی دوا کھا کر خودکشی کی کو شش کئے۔ تمام افراد کو مٹہ ہسپتال پہچادی گئی جہاں پر انکا علاج جاری ہے۔پولیس نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :