لنڈیکوتل میں نئے ایجوکیشن افیسر حیدر علی کی تعیناتی پر بازارمیں ریلی کا انعقاد

جمعہ 13 مئی 2016 19:18

خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مئی۔2016ء ) لنڈیکوتل،خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈیکوتل میں نئے ایجوکیشن افیسر حیدر علی کی تعیناتی پر بازارمیں ریلی کا انعقاد کیاگیا جس میں لنڈیکوتل کے اساتذہ ،طلباء والدین ،سول سوسائٹی اور سیا سی راہنماوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے اسسٹنٹ ایجوکشن افیسر حیدر علی کے حق میں نعر ے بازی بھی کی۔

ریلی نے باچا خان چوک سے لنڈیکوتل پریس کلب تک مارچ کیا جنہوں نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پرنئے تعینات ہو نے والے افیسر کے کق مین نعرے درج تھے۔ خطاب کر تے ہوئے اشرف الدین پیر ذادہ نے کہا کہ ہم گوار نر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑااور فاٹا سیکرٹریٹ کے افسران کا تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے لنڈیکوتل کے طلباء پر رحم کھاکر ایک تعلیم یافتہ ،مخلص اور ایماندارشخص کو ایجوکیشن تعینات کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پچھلے دس سالوں میں سابقہ ایجو کیشن افسران نے تعلیم کو کافی نقصان پہنچایا ۔ریلی سے خطاب کر تے ہوئے سردارولی افریدی نے کہا کہ انشاء اللہ فاٹا کے طلباء کے مستقبل روشن ہے کیونکہ کمیشن پر آئے ہو ئے نوجوان افیسر زکی تعیناتی سے طلباء کے مسائل حل ہو جائینگے ۔مسلم لیگ ن لنڈیکوتل کے صدر اسرار شینواری نے اس موقع پر کہا کہ ماضی میں لنڈیکوتل کے طلباء کا قیمتی وقت ضائع ہوا ہے جس کی کمی نئے تعینات ہو نے والے افسر کی وجہ سے پورا ہو جائیگا۔مقررین نے گوار نر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا،اے سی ایس فاٹا اور ڈائریکٹر ایجوکیشن فاٹاسے پر زور مطالبہ کیا کہ سابقہ ایجوکیشن کے افسران جنہوں نے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا کے خلاف تحقیقات کی جائے۔

متعلقہ عنوان :