سینئرصوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ نے ہری پور میں تفریحی پارک پاک لینڈ کاافتتاحکردیا

جمعہ 13 مئی 2016 19:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مئی۔2016ء ) خیبرپختونخوا کے سینر وزیر بلدیات ودیہی ترقی عنایت اللہ نے ہری پور میں 50 کنال اراضی پرمشتمل ایک تفریحی پارک پاک لینڈ کاافتتاح کیاجس میں عالمی معیار کے تمام تفریحی سہولیات دستیاب ہیں ۔افتتاح کے موقع پر ضلع ناظم ہری پور،تحصیل ناظم ہر ی پور،نائب امیرجماعت اسلامی نورالحق ،امیرجماعت اسلامی ہری پورغزن اقبال ،پارک کے مالک وڈسٹرکٹ کونسلرسید تیمور عادل شاہ ،عمائدین علاقہ اور ضلعی افسران کے علاوہ عوام کی کثیر تعدادموجودتھی۔

سینئر وزیر نے کہا کہ ہری پورمیں بڑے اورجدیدتفریحی پارک کاقیام لائق تحسین ہے جس سے علاقے کے لوگوں کو بہترین تفریحی سہولیات میسرہیں اور علاقے کے لوگ پارک کے سہولیات سے لطف اندوزہوں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ضلعی اور تحصیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تفریحی پارکوں اوراس قسم کے دوسرے مثبت سرگرمیوں کی بھرپورسرپرستی کریں اوراس کو مزید بہتربنانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائیں ۔

عنایت اللہ نے خطاب کے دوران اعلان کیا کہ کابینہ کے سینئر وزیر کی حیثیت سے آنے والے بجٹ میں ٹوپی سے غازی اور غازی سے براہ راست ہر ی پور تک روڈ شامل کیا جائے گا جس کے نتیجے میں فاصلے کم ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے تین سالوں کے دوران ہریپور شہرمیں میونسپل روڈکی تعمیر اورمرمت پر 15 کروڑ روپے محکمہ بلدیات نے خرچ کیے جبکہ آئندہ دو سالوں میں بجٹ میں ہریپورکوخوبصورت اورہزارہ کے ماتھے کاجومر بنانے کے لئے مختلف پراجیکٹس شامل کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہریپورسے وہ دلی لگاوٴ رکھتا ہے اوراسے وہ اپنا ہی شہرتصورکرتاہے ۔انہوں نے کہاکہ امریکی اداروں کے سروے کے مطابق پاکستان آئندہ چند سالوں کے اندر اندر دنیا کی طاقتورترین اوربڑے ممالک کے صف میں شامل ہونے کی صلاحیت رکھتاہے۔انہو ں نے کہا کہ پاکستان انسانی او رمعدنی وسائل سے مالامال ہے لیکن ان وسائل کو مسخر کرنے کی ضرورت ہے اوراس کام کے لئے ہمیں اہل اوردیانت دار قیادت کی ضرورت ہے جوکہ صرف جماعت اسلامی ہی فراہم کرسکتاہے ۔

متعلقہ عنوان :