خیبرپختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات وتعلقات عامہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد نظامت اطلاعات کاتفصیلی دورہ
جمعہ 13 مئی 2016 19:17
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مئی۔2016ء ) خیبرپختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات وتعلقات عامہ محمد طاہر حسن نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد جمعہ کے روزنظامت اطلاعات کاتفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر محکمے کے افسران کا ان سے تعارف کرایا گیا اورمختلف شعبوں کے امور سے متعلق انہیں تفصیلات بتائی گئیں۔
(جاری ہے)
ڈائریکٹر اطلاعات وتعلقات عامہ شعیب الدین نے انہیں محکمے کی کارکردگی اوراہداف پر بریفنگ دی جبکہ افسران اطلاعات نے درپیش مسائل ومشکلات پر ان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔
سیکرٹری اطلاعات محمد طاہر حسن نے امید ظاہر کی کہ محکمہ اطلاعات دورجدید میں میڈیا کے چیلنجوں سے نمٹنے اورصوبائی حکومت کی ترقیاتی حکمت عملی اورکامیابیوں کو اجاگر کرنے میں پہلے سے زیادہ تندہی سے اپنے فرائض بہتر انداز میں انجام دے گا ۔انہوں نے یقین دلایاکہ وہ محکمے کوعصری تقاضوں کے مطابق استوار کرنے کے ساتھ ساتھ اہلکاروں کی پیشہ ورانہ استعداد کارمیں اضافہ کے لئے اقدامات اٹھائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.