سبی وگردونواح میں شدید گرمی درجہ حرارت43ڈگری تک پہنچ گیا ،پویس میں بھرتی کیلئے دوڑ لگانے والے کئی امیدوار شدید گرمی کے باعث بے ہوش

جمعہ 13 مئی 2016 19:16

سبی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مئی۔2016ء) سبی وگردونواح میں شدید گرمی درجہ حرارت43ڈگری تک پہنچ گیا محکمہ پویس میں بھرتی کیلئے ڈور لگانے والے کئی امیدوار شدید گرمی کے باعث بے ہوشی کا شکار لوڈشیڈنگ سے شہری بے حال ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سبی وگردونواح میں گرمی نے اپنا اثر دیکھانا شروع کردی سورج سوا نیز پر آجانے سے سبی میں گرمی کی شدید میں اصافہ ہوگا درجہ حرارت43 ڈگری تک پہنچ گیا جس کے باعث کھیتوں اور مزدور کرنے والے کئی مزدوروں سمیت محکمہ پولیس میں بھرتی کیلئے آنے والے ڈور کا ٹیسٹ دینے والے ڈیرہ بگٹی سے تعلق رکھنے والے کئی امیدوار بھی گرمی برادشت نہ کرسکے اور بے ہوشی کا شکار ہوکر بھرتی ہونے سے محروم ہوگئے سبی میں گرمی کی شدت میں اصافہ سے کاروبار زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئی دوپہر ایک بجے سے ہی شہر ویرانی کاشکار ہوجاتا ہیجبکہ بجلی کی آنکھ مچولی اور لوڈشیڈنگ کے باعث بھی شہری بری طر متاثر ہوتے ہے عوامی سماجی سیاسی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایشاء کا سب سے گرم ترین شہر سبی کو لوڈشیڈنگ سے نجات لائی جائے

متعلقہ عنوان :