سبی میں 5ہزار 7سو گھریلو کمرشل وسرکاری صارفین پر دو کروڑ روپے سے زائد بقایاجات ہیں جن کی وصولی کیلئے واپڈا کی چھاپہ مار ٹیمیں سرگرم ہیں بجلی ملک وقوم کی امانت ہے جس کو کسی صورت چوری کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی

ایس ڈی او واپڈاسبی میر غلام مجتبیٰ رند کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 13 مئی 2016 19:14

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مئی۔2016ء ) ایس ڈی او واپڈاسبی میر غلام مجتبیٰ رند نے کہا ہے کہ سبی میں 5ہزار 7سو گھریلو کمرشل وسرکاری صارفین پر دو کروڑ روپے سے زائد بقایاجات ہے جن کی وصولی کیلئے واپڈا کی چھاپہ مار ٹیمیں سرگرم ہے بجلی ملک وقوم کی امانت ہے جس کو کسی صورت چوری کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی صارفین واپڈا کے عملے سے تعاون کریں سبی میں ٹرنسفارمز کے جلنے کی اصل وجہ بجلی چوری ہے ٹرانسفارمز اوو لوڈ ہوکر جل جاتے ہیں بجلی کے صارف اگر بجلی چوری نہ کریں تو واپڈا بھی ان کو بہترین سروس فراہم کر سکتی ہیں ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرآل پاکستان جنرنلسٹس کونسل (ر) کے مرکزی سیکرٹری جنرل سیکرٹری سید طاہر علی ، ڈسٹرکٹ پریس کلب سبی کے صدر میر جاوید بلوچ بھی موجود تھے ایس ڈی او واپڈا میر غلام مجتبیٰ رند نے کہا کہ سبی میں واپڈا صارفین کو بجلی کی تمام سہولیات فراہم کررہا ہے دیگر علاقوں کی نسبت سبی میں گرم موسم کے باعث لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی کافی کم ہے اور بجلی کے ولٹیج بھی برابر ہے سبی میں واپڈا کے5ہزار7سو بجلی کے صارفین پر 2کروڑ سے زائد بقایاجات ہے جن میں سرکاری نجی وتاجر برادری گھریلو صارفین شامل ہیں جنکی وصولی کیلئے واپڈا کی ریکوری ٹیمیں گھر گھر جارہی ہیں ہم کسی بھی صارف کو ناجائز تنگ نہیں کرتے جن صارفین کے بلوں کی بروقت ادائیگی ہوتی ہیں ان کو واپڈا ہر ممکن سہولت فراہم کرتا ہے جبکہ بجلی چوروں اور کنڈا سسٹم کے خاتمہ کیلئے ہر ممکن اقدامات کرتے ہیں بجلی ملک وقوم کی امانت ہے جس کو کسی صورت چوری ضائع کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی سبی کے مختلف علاقوں میں اوورلوڈ ہونے کے باعث ٹرانسفارمرز جل جاتے ہیں جن کی مرمت کیلئے ہم کوئٹہ بھیجتے ہیں اسی وجہ سے بجلی کے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ سبی میں واپڈا کی کوئی ورکشاپ نہیں ہے کوئٹہ میں واپڈا کے اہلکار دن رات ایک کرکے جلے ہوئے ٹرانسفارمز کو ٹھیک کرتے ہیں تاکہ سبی کے صارفین کو بجلی کی سہولیات بروقت میسر آسکے انہوں نے بتایا کہ سبی میں غیر قانونی کنکشن و ناہندگاں کے خلاف ٹاسک فورس کا آپریشن کامیاب اسپیشل مجسٹریٹ واپڈا امام داد بگٹی کی سرپرستی میں جاری ہے جنہوں نے سبی کے کئی علاقوں میں بلاامتیاز کاروائی کررہے ہیں کیسکو ٹاسک فورس نے سبی وگردونواح میں اپناکام جاری رکھے ہوئے ہے ریکوری مہم جب تک جاری رہے گی تب تک ہم اپنا مقصد مکمل نہیں کرلیتے انہوں نے واپڈا کے تمام اہلکاروں کو بھی ہدایت کی کہ وہ کام کے دوران حفاظتی سامان اپنے ساتھ رکھیں جبکہ صارفین کو ہدایت کی کہ وہ اپنے بجلی کے بلوں کو بروقت جمع کریں تاکہ واپڈا میں جاری ترقیاتی کام بروقت مکمل ہوسکے انہوں نے ۔

(جاری ہے)

تمام صارفین کو ہدایات کی کہ وہ واپڈا کے عملے کے ساتھ مکمل تعاون کریں بقایا جات سمیت بلوں کی بروقت ادائیگی ممکن بنائیں اور بجلی چوری کرنے کی کوشش بھی نہیں کریں بجلی چوروں کے خلاف واپڈا ایکٹ کے مطابق کاروائی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :