Live Updates

پی کے 8پشاور کے ضمنی الیکشن میں بھی پی ٹی آئی کی بُری شکست سے یہ ثابت ہو گیا کہ ملک اور خصوصاً خیبر پختونخوا کے عوام پی ٹی آئی کی کارکر دگی اور طرز حکمرانی سے مایوس ہو چکے ہیں

جے یو آئی خیبر پختونخوا کے نائب امیر مولانا عطاء الحق درویش کا بیان

جمعہ 13 مئی 2016 19:01

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مئی۔2016ء) جے یو آئی صوبہ خیبر پختونخوا کے نائب اور ضلع صوابی کے امیر مولانا عطاء الحق درویش نے کہا ہے کہ پی کے 8پشاور کے ضمنی الیکشن میں بھی پی ٹی آئی کی بُری شکست سے یہ ثابت ہو گیا کہ ملک اور خصوصاً خیبر پختونخوا کے عوام پی ٹی آئی کی کارکر دگی اور طرز حکمرانی سے مایوس ہو چکے ہیں اس الیکشن میں جمعیت کی دوسری پوزیشن سے واضح ہو گیا کہ عوام کا اعتماد جے یو آئی پر بڑھ رہا ہے اور آنے والا دور ایک بار پھر جے یو آئی اور اس کے اتحادیوں کا ہو گاایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کا اعتماد پی ٹی آئی سے اُٹھ چکا ہے اور یہ پشاور کے ضمنی الیکشن سے ثابت ہو گیا انہوں نے کہا کہ 2018کے انتخابات میں جے یو آئی واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے حکومت بنائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے خلاف تقریر کر نے سے پہلے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا یہ بتا دیں کہ اس نے ہر دور میں اقتدار کے لئے کتنی جماعتیں چھوڑ چکے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان کا جلسہ بنوں ناکام شو تھا ۔اور یہ آج ضمنی الیکشن سے ثابت ہو گیا انہوں نے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے امیر مطیع الرحمن کو پھانسی دینے کی شدید مذمت کر تے ہوئے کہا کہ جس طرح ترکی نے بنگلہ دیش سے اپنا سفیر واپس بلا لیا اسی طرح پاکستان بھی بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات ختم کر دیں اور بنگلہ دیش میں مسلسل جماعت اسلامی کے کارکنوں کو پھانسی دینے کے سزا پر واضح موقف اپنایا جائے۔

ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد ہارون حنفی نے جامعہ مسجد ڈنڈوقہ میں اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن میں جے یو آئی نے دوسری پوزیشن لے کر ثابت کر دیا کہ صوبے کے عوام جے یو آئی کو مینڈیٹ دینا چاہتے ہیں اگر حکومتی اداروں نے جے یو آئی کا راستہ نہ روکا تو خیبر پختونخوا سمیت پورے ملک میں جے یو آئی واضح اکثریت حاصل کر ئے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات