حکومت تعلیم کے فروغ اورشرح خواندگی کو بڑھانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے، ڈائریکٹرسکولز بلوچستان

جمعہ 13 مئی 2016 18:58

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مئی۔2016ء) ڈائریکٹرسکولزژوب ڈویژن امیرمحمد،اسسٹنٹ ڈائریکٹرسکولز محمدسلیم مردانزئی نے اپنے دورہ ژوب کے موقع پر شہرکے مختلف سکولوں گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول،ہائی سکول اپوزئی،ہائی سکول ژوب ملیشیاء،پرائمری سپیشل سکول،گرلزہائی سکول سٹی اور گرلز سکول ناصرآبادکا دورہ کیا۔ ڈی ای اوایجوکیشن اورسپروائزربھی ان کے ہمراہ تھے۔

محکمہ تعلیم کے آفیسروں نے سکولوں میں مختلف کلاسوں کا معائنہ کیا۔اوراساتذہ کی محنت اورمحکمہ تعلیم ژوب کی کارکردگی کو سراہا۔

(جاری ہے)

انھوں نے دورہ کے موقع پر کہاکہ ژوب میں تمام تعلیمی ادارے فعال اوراساتذہ حاضرہیں۔ طلباء کی تعلیمی قابلیت اورنظم وضبط اطمینان بخش ہے۔انھوں نے مزیدکہاکہ صوبائی حکومت شرح خواندگی کو بڑھانے اورتمام دیہی وشہری علاقوں میں تعلیمی اداروں کو فعال کرنے کیلئے دستیاب تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے۔

قوم کے معمار ایمانداری اور فرش شناسی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔ اساتذہ اورتعلیمی اداروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔انھوں نے مزیدکہاکہ غیرحاضراورغفلت کے مرتکب اساتذہ کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔سکولوں کے دوروں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :